ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل میں ضلعی سطح کا باڈی بلڈرمقابلہ

بھٹکل میں ضلعی سطح کا باڈی بلڈرمقابلہ

Wed, 29 Mar 2023 17:26:19    S.O. News Service

بھٹکل :29؍ مارچ (ایس اؤ نیوز )  بھٹکل برادرس اور اترکنڑا ضلع باڈی بلڈر اسوسی ایشن کے اشتراک سے شہر کے آنند آشرم کانوینٹ اسکول میدان میں ضلعی سطح کا باڈی بلڈرمقابلہ منعقد ہوا۔

جس میں ضلع بھر کے مختلف تعلقہ جات سے 60سے زائد افراد شریک ہوئے۔ مقابلہ 7زمروں میں ہوا۔ ہوناور کے شنکر ہلیر مسٹر اترکنڑا -2023کا خطاب جیتنے میں کامیاب رہاتو رنر اپ کے طورپر ہلیال کے فرانسس نائک منتخب ہوئے۔ بیسٹ پوزر کے طورپر فرینڈس جم بھٹکل کے نتین چندرنائک نے خطاب جیتا۔ 55کلو وزن کے زمرےمیں ہوناور کے لوہہیت گوڈا اول، 60کلو کے زمرے میں ہوناور کے ماروتی ایم ایچ اول، 65کلو کے زمرے میں سرسی کے منجوناتھ این بورکر اول، 70کلو کے زمرے میں ہلیال کے فرانسس نائک اول اور 75کلو کے زمرے میں کمٹہ کے محسن شیخ نے اول مقام حاصل کیا۔ اسی طرح 80کلو کے زمرے میں ہوناور کے شنکر ہوناور اول اور 80کلو سے زائد وزنی والے زمرے میں کمار نائک نے اول نمبرپایا۔ مقابلےمیں بطور جج ضلع باڈی بلڈر اسوسی ایشن کے صدر ایس ڈی نائک اور ریاستی اسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری جی ڈی بھٹ نے خدمات انجام دیں۔ وکیل وکٹر گومس نے ڈائس پر پروگرام کا افتتاح کیا۔ تعلقہ باڈی بلڈر اسوسی ایشن کے اعزازی صدر اکشئے نارائن، نائب صدر نذیر قاسمجی، جنرل سکریٹری وینکٹیش نائک، پرکاش نائک، صنعت کار نین سنگھ وغیر ہ موجود تھے۔


Share: